طورخم: بغیر دستاویز پاکستان داخلے پر پابندی، ہجوم اکٹھا ہوگیا، خاتون اور بچی جاں بحق

طورخم: بغیر دستاویز پاکستان داخلے پر پابندی، ہجوم اکٹھا ہوگیا، خاتون اور بچی ...
طورخم: بغیر دستاویز پاکستان داخلے پر پابندی، ہجوم اکٹھا ہوگیا، خاتون اور بچی جاں بحق

  

پشاور (ویب ڈیسک) طورخم بارڈر سے بغیر دستاویزات غیرقانونی افغان باشندوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق داخلے کیلئے سفری دستاویزات لازمی قرار دیدی گئیں۔ دستاویزات نہ رکھنے والے ہزاروں افراد طورخم میں پھنس گئے۔ پاک افغان بارڈر سے روزانہ 25 ہزار افراد کی غیرقانونی آمدورفت ہوتی ہے۔ ہجوم کی وجہ سے افغانستان کو ہر قسم کے مال کی سپلائی بھی معطل ہوکر رہ گئی۔ زیادہ ہجوم کی وجہ سے ایک بیمار خاتون اور بچی کے جاںبحق ہونے کی اطلاعات بھی ملیں۔ 10 افراد مبینہ طورپر بے ہوش بھی ہو گئے۔ مریض بھی شدید اذیت سے دوچار ہوئے۔ طورخم ذرائع نے بتایا کہ جم غفیر میں دم گھنٹے سے گردوں کی بیماری میں مبتلا خاتون بی بی زرافہ ولد کلاءنے گری وال افغانستان اور ایک چھوٹی بجی جاں بحق ہو گئی جبکہ دم گھٹنے سے دس افراد بے ہوش بھی ہوگئے طورخم گیٹ پر جم غفیر کی وجہ سے افغانستان کو سپلائی بھی معطل رہی۔ بعدازاں سکیورٹی فورسز نے اعلیٰ حکام نے طورخم بارڈر کا دورہ کرکے جائزہ لیا جس کے بعد گیٹ پر آمدورفت میں نرمی لائی گئی۔ آزاد ذرائع سے معلوم ہوا طورخم گیٹ پر ہجوم کی وجہ سے 25 افراد بے ہوش ہوگئے۔

مزید :

پشاور -