خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش، 3 لڑکیاں 1 لڑکا شامل

خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش، 3 لڑکیاں 1 لڑکا شامل
خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش، 3 لڑکیاں 1 لڑکا شامل

  


پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی سما کے مطابق چارسدہ کی خاتون کو درد زہ کی وجہ سے پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس لایا گیا جہاں آپریشن کے ذریعے خاتون نے بیک وقت 4 بچوں کو جنم دیا۔ بچوں میں تین لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں۔ زچہ اور بچہ کی حالت بہتر ہے تاہم بچوں کو حفاظتی نقطہ نگاہ سے انکیوبیٹر میں رکھا گیا ہے۔ بچوں کی پیدائش پر والدین کے علاوہ ہسپتال میں موجود لوگ بھی خوشی سے نہال ہورہے تھے اور خاتون کے رشتہ دار بچوں کو دیکھنے کیلئے جوق درجوق ہسپتال پہنچ رہے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...