رابی پیرزادہ کا نیا شوق، سانپوں کی شہزادی بن گئیں

رابی پیرزادہ کا نیا شوق، سانپوں کی شہزادی بن گئیں
رابی پیرزادہ کا نیا شوق، سانپوں کی شہزادی بن گئیں

  

لاہور (ویب ڈیسک)گلوکارہ رابی پیرزادہ نے نیا شوق پال لیا ہے جس پر ان کے تمام دوست اور رشتہ دار بھی حیران ہیں۔ مقامی اخبار کے مطابق رابی پیر زادہ گزشتہ روز لاہور کے نواحی علاقوں میں خطرناک سانپوں کو تلاش کرتی رہیں۔ ان کی ٹیم نے کئی سانپ بھی پکڑے جن کے بعد رابی پیرزادہ نے ان سانپوں کے ساتھ تصاویر بنا کر فوری سوشل میڈیا پر بھی جاری کردیں۔ اس بارے میں رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ مجھے شروع ہی سے ایسے خطرناک کام کا شوق رہا ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ آج کے دور مین انسانوں سے بہت اچھے ہیں کیونکہ ایسے بھی ہم سب نے اپنی آستینوں میں بہت سے سانپ پال رکھے ہیں۔

مزید :

تفریح -