زرداری نے پاناما لیکس کے حوالے سے پارٹی رہنماﺅں کو بیان بازی سے روک دیا

زرداری نے پاناما لیکس کے حوالے سے پارٹی رہنماﺅں کو بیان بازی سے روک دیا
زرداری نے پاناما لیکس کے حوالے سے پارٹی رہنماﺅں کو بیان بازی سے روک دیا

  

لندن (صباح نیوز) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے لندن میں ملاقات کی۔ آصف علی زرداری نے پاناما لیکس کے حوالے سے پارٹی رہنماﺅں کو بیان بازی سے روک دیا ہے۔ میڈیا کے مطابق دونوں رہنماﺅں کی ملاقات لندن میں ہوئی، آصف علی زرداری نے پارٹی کے سینئر رہنماﺅں کو پاناما لیکس پر کسی بھی قسم کے بیان دینے سے روک دیا ہے۔ آصف علی زرداری نے پارٹی کی سینئر قیادت کو ہدایت کی ہے کہ ملک میں کسی بھی غیر جمہوری اقدام کی راہ نہ ہموار ہونے دی جائے۔

مزید :

بین الاقوامی -