فضائی مسافر سامان کی ٹوٹ پھوٹ، تاخیر پر دعویٰ کرسکتے ہیں: سی اے اے

فضائی مسافر سامان کی ٹوٹ پھوٹ، تاخیر پر دعویٰ کرسکتے ہیں: سی اے اے
فضائی مسافر سامان کی ٹوٹ پھوٹ، تاخیر پر دعویٰ کرسکتے ہیں: سی اے اے

  

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرلائن کی جانب سے چیک کئے گئے سامان میں نقصان، ٹوٹ پھوٹ یا تاخیر کے حوالے سے عوام الناس کو فضائی مسافروں کے حقوق سے متعلق معلومات فراہم کرنے کیلئے آگاہی مہم شروع کردی ہے۔ ترجمان سی اے اے کے مطابق کیرج ائیر ایکٹ 2012ءکے تحت کوئی بھی مسافر ائیرلائن کی جانب سے اپنے سامان کی تلفی، ٹوٹ پھوٹ، نقصان یا تاخیر پر دعویٰ کرسکتا ہے۔ یہ حقوق مقامی اور بین الاقوامی مسافروں دونوں کو حاصل ہے۔ تاہم مقامی چیک ان بیگیج کیلئے دعویٰ 1ہزار روپے فی کلوگرام جبکہ بین الاقوامی بیگیج کیلئے ایک لاکھ 35ہزار روپے ہے جو کہ وزن اور مالیت سے مبرا ہے۔ مسافروں پر لازم ہے کہ وہ سامان کی گمشدگی یا نقصان کی اطلاع 7 یوم میں ائیرلائن کے نمائندے کو دیں۔ سامان نہ ملنے کی صورت میں ائیرلائن 21 دنوں کے اندر مکمل معاوضہ ادا کرے گی۔

مزید :

لاہور -