پاکستانی لڑکی سے ملاقات کیلئے آنے والے بھارتی شہری کو ایجنسیوں نے کلیئر کردیا

پاکستانی لڑکی سے ملاقات کیلئے آنے والے بھارتی شہری کو ایجنسیوں نے کلیئر ...
پاکستانی لڑکی سے ملاقات کیلئے آنے والے بھارتی شہری کو ایجنسیوں نے کلیئر کردیا

  

پشاور (ویب ڈیسک) پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مظہر عالم میانخیل نے کہا ہے کہ یہا چھی بات سامنے آئی ہے کہ تمام ایجنسیوں نے ہندوستانی شہری نہال انصاری کو کلیئر کردیا ہے اس سے ایک اچھا پیغام جائے گا۔ انہوں نے درخواست گزر کے وکیل کو بتایا کہ اس کا کیس جلد ہی سماعت کے لئے بنچ کے سامنے رکھا جائے گا۔ فاضل چیف جسٹس نے یہ ریمارکس گزشتہ روز قاضی محمد انور کی جانب سے کی جانے والی استدعا کے جواب میں دئیے قاضی محمد انور ایڈووکیٹ نے منگل کے روز عدالت میں ایک کیس کی سماعت کے دوران فاضل چیف جسٹس سے استدعا کی کہ انہوں نے بھارتی شہری انہال انصاری کی گمشدگی سے متعلق پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی تھی تاہم بعدازاں انہیں معلوم ہوا کہ ملٹری کورٹ نےا نہیں تین سال قید کی سزا سنائی ہے مگر اس پر جاسوسی یا کسی تنظم سے تعلق کا الزام ثابت نہیں ہوا بلکہ صرف پاسپورٹ ایکٹ کے تحت سزا ہوئی ہے اور یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ وہ ایک پاکسانی لڑکی سے ملاقات کے لئے پاکستان آیا اور ویزہ نہ رکھنے پر اسے گرفتار کیا گیا تاہم اب اسے پھانسی گھاٹ میں رکھا گیا ہے جیل حکام کا موقف ہے کہ اسے سکیورٹی خدشات کی بنا پر مذکورہ مقام پر رکھا گیا ہے تاکہ کوئی نقصان نہ پہنچے انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ اس کا کیس جلد سے جلد سماعت کے لئے مقرر کیا جائے جس پر فاضل چیف جسٹس نے جواب دیا کہ استدعا پر غور کیا جائے گا۔

مزید :

پشاور -