دبئی میں پولیس والوں نے کروڑ پتی بھکاری پکڑلیا، ماہانہ آمدنی کتنی تھی؟ جان کر آپ کو اپنی نوکری پر بے حد غصہ آئے گا

دبئی میں پولیس والوں نے کروڑ پتی بھکاری پکڑلیا، ماہانہ آمدنی کتنی تھی؟ جان ...
دبئی میں پولیس والوں نے کروڑ پتی بھکاری پکڑلیا، ماہانہ آمدنی کتنی تھی؟ جان کر آپ کو اپنی نوکری پر بے حد غصہ آئے گا

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں پولیس نے ایک کروڑ پتی بھکاری کو گرفتار کیا ہے جس کی ماہانہ آمدنی جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ بھکاری ماہانہ 2لاکھ 70ہزار درہم(تقریباً76لاکھ 95ہزار روپے) کما رہا تھا۔

دبئی میونسپلٹی مارکیٹس سیکشن کے سربراہ فیصل البدیوی کا کہنا تھا کہ ”2016ءکے پہلے تین ماہ میں 59بھکاری گرفتار کیے گئے ہیں۔ ان میں سے کچھ بھکاریوں سے پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں جن پر کاروباری اور سیاحتی ویزے لگے ہوئے تھے۔ ان بھکاریوں میں سے اکثر قانونی طور پر سیاحتی ویزے پرتین ماہ کے لیے ملک میں داخل ہوئے اور ان تین ماہ میں زیادہ سے زیادہ رقم کمانے کے لیے بھکاری بن گئے۔

ان میں ایک بھکاری ایسا بھی ہے جو ماہانہ 2لاکھ 70ہزار درہم کما رہا تھا۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ اس کی روزانہ کی کمائی 9ہزار درہم سے زیادہ تھی۔یہ بھکاری جمعة المبارک کے روز مساجد کے باہر کھڑے ہو کر زیادہ رقم حاصل کرتے تھے۔“

مزید :

عرب دنیا -