دبئی میں نئی تاریخ رقم ہوگئی، ایسا ائیرپورٹ بناڈالا جو دنیا میں اور کہیں نہیں، ایسی کیا خصوصیت ہے؟ آپ بھی جانئے

دبئی میں نئی تاریخ رقم ہوگئی، ایسا ائیرپورٹ بناڈالا جو دنیا میں اور کہیں ...
دبئی میں نئی تاریخ رقم ہوگئی، ایسا ائیرپورٹ بناڈالا جو دنیا میں اور کہیں نہیں، ایسی کیا خصوصیت ہے؟ آپ بھی جانئے

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی حکومت نے دنیا کا پہلا 7سٹار ایئرپورٹ ٹرمینل بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ ایمریٹس 24/7کی رپورٹ کے مطابق اس ٹرمینل سے گزشتہ روز ایک پرائیویٹ طیارے نے 13مسافروں کے ساتھ پہلی پرواز کی۔ دبئی ایوی ایشن سٹی کارپوریشن کے ایگزیکٹو چیئرمین خلیفہ الضفین(Khalifa Al Zaffin) کا کہنا تھا کہ ”7سٹار ٹرمینل کا افتتاح اور وہاں سے پہلے طیارے کی پرواز دبئی ایوی ایشن انڈسٹری کی ترقی کے سفر میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ ہم نے مسافروں کے لیے جو سہولت متعارف کروائی ہے یہ معیاری اور لگژری سروسزکے شعبے میں نئے رجحانات کو جنم دے گی۔ اب ہم لگژری ٹریول سیکٹر کو ترقی دینے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ میں اس منصوبے کی پارٹنر کمپنی جیٹ ایکس(jetEx)اور پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں جن کی محنت کے باعث اس 7سٹار ٹرمینل سے پہلی پرواز کی اڑان ممکن ہوئی۔“واضح رہے کہ اس ٹرمینل سے پہلی پرواز مالدیپ کے لیے روانہ ہوئی۔اس ٹرمینل کا رقبہ 5600سکوائر میٹر ہے اور یہ پروازوں کے لیے24گھنٹے کھلا رہے گا۔

مزید :

عرب دنیا -