لمبے عرصے تک صحت مند زندگی گزارنی ہے تو ’کالا پانی‘پئیں ،کالا پانی کیا ہے؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

لمبے عرصے تک صحت مند زندگی گزارنی ہے تو ’کالا پانی‘پئیں ،کالا پانی کیا ہے؟ ...
لمبے عرصے تک صحت مند زندگی گزارنی ہے تو ’کالا پانی‘پئیں ،کالا پانی کیا ہے؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  

نیویارک(نیوزڈیسک) ماضی میں کالا پانی کی اصطلاح ان لوگوں کے لئے استعمال کی جاتی تھی جنہیں ملک بدر کردیا جاتا تھا لیکن اب یہ الفاظ ایسے پانی کے لئے استعمال ہورہے ہیں جو آپ کی عمر لمبی کرسکتاہے۔

انسانی دماغ 73فیصد،پھیپھڑے83فیصد،جلد63فیصد،گردے79فیصد اور ہڈیاں31فیصد پانیپرمشتل ہوتی ہیں لہذا انسان کو ایسے پانی کی ضرورت ہوتی ہے جو کیمکل سے پاک ہو اور اس میں دیگر مضر صحت اجزاءبھی شامل نہ ہوں۔

FulHumنامی یہ پانی بین الاقوامی مارکیٹ میں دستیاب ہے اور کئی معروف اداکارئیں جیسے پامیلااینڈریسن اسے پی رہی ہیں۔یہ پانی بیچنے والی کمپنی کاکہنا ہے کہ اس کالے رنگ والا یہ پانی زمین کی گہرائی سے ایسی جگہ سے نکالا جاتاہے جہاں پر یہ لاکھوں سال سے قدرتی طور پرمحفوظ ہے۔

اور اسے بوتلوں میں پیک کرتے ہوئے مضر صحت کیمیکلز کا استعمال بھی بالکل نہیںکیاجاتا۔نہ اس میں چینی شامل کی جاتی ہے اورنہ ہی مصنوعی دھاتیں اور کاربونیٹس جس کی وجہ سے یہ انسان صحت کے لئے بہت ہی زیادہ مفید ہے۔کمپنی کاکہنا ہے کہ وہ ہائی پریشر کی مدد سے اس پانی کو پیسچرائز کرتی ہے جس کی وجہ سے یہ مزید صحت مند ہوجاتا ہے۔حال ہی میں کی گئی تحقیق میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ اس پانی کے استعمال سے انسان لمبی عمر پانے کے ساتھ چاک و چوبند اورتروتازہ رہ سکتا ہے۔

´

مزید :

تعلیم و صحت -