شرمناک خواہش پوری نہ کرنے پر 7 بیویوں کے شوہر کا اپنی بیگمات پر خوفناک تشدد

شرمناک خواہش پوری نہ کرنے پر 7 بیویوں کے شوہر کا اپنی بیگمات پر خوفناک تشدد
شرمناک خواہش پوری نہ کرنے پر 7 بیویوں کے شوہر کا اپنی بیگمات پر خوفناک تشدد

  


ہرارے (نیوز ڈیسک) گھریلو تشدد کی مختلف وجوہات سامنے آتی رہتی ہیں لیکن زمبابوے میں سات بیویوں کے شوہر نے اپنی دو بیویوں پر ایسی شرمناک وجہ کی بناءپر تشدد کیا کہ جو بھی سنے شرما جائے۔

یہ قبیح جرم ایک بد فطرت چرواہے نے کیا ہے، جس نے اپنی سات میں سے دو بیویوں کو مار مار کر ان کا برا حال کر دیا۔ زمبابوے کے میڈیا کے مطابق گزشتہ روز چینا مورا شہر سے تعلق رکھنے والے چرواہے کیاوے کی دو جواں سال بیویوں نے پولیس کو گھریلو تشدد کی شکایت کی۔ پولیس کے مطابق سات بیویوں کا خاوند رات اڑھائی بجے گھر واپس آیا اور اپنی پانچویں بیوی ڈروتھی ووزی اور چھٹی بیوی سنودیا مویو کو بلا بھیجا۔ جب دونوں کمرے میں آئیں تو کچھ دیر ادھر اُدھر کی گفتگو کے بعد اس شخص نے دونوں کے ساتھ بیک وقت شب بسری کا مطالبہ کردیا۔ خواتین کا کہنا تھا کہ وہ یہ عجیب و غریب مطالبہ سن کر حیران رہ گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت پر ان میں سے ایک ہی خاوند کے پاس رک سکتی تھی، لیکن خاوند نے اپنا مطالبہ پورا کرنے کے لئے ضد جاری رکھی۔ جب دونوں خواتین نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کی بات ماننے سے صاف انکار کردیا تو وہ آپے سے باہر ہوگیا اور دونوں کو تھپڑ اور مکے مارنے شروع کردئیے۔ دونوں خواتین کی چیخ و پکار سن کر باقی پانچ بیویاں بھی آگئیں اور بڑی مشکل سے بپھرے ہوئے خاوند کو سنبھالا۔

کنواروں کی ’جنت‘ ، شادیوں کا بازار جہاں کسی بھی بیچارے کو دلہن مل ہی جاتی ہے

صبح ہوتے ہی دونوں متاثرہ خواتین نے پولیس کو اطلاع کردی، جس پر ظالم شوہر کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ چرواہے نے موقف اختیار کیا کہ جب اس کی بیویوں نے اس کا حکم ماننے سے انکار کر دیا تو وہ خود پر قابو نہ رکھ سکا اور ان پر تشدد شروع کر دیا۔ جب پولیس نے سوال کیا کہ اس نے کیا حکم دیا تھا تو چرواہے نے خاموشی اختیار کرلی، اور بار بار پوچھنے پر بھی نظریں نیچے کئے چپ بیٹھا رہا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس