متحدہ عرب امارات میں مقیم غیر ملکیوں کیلئے سال کی سب سے تشویشناک خبر آگئی، غیر ملکیوں پر ایسا نیا ٹیکس لگادیا گیا کہ عقل دنگ رہ جائے

متحدہ عرب امارات میں مقیم غیر ملکیوں کیلئے سال کی سب سے تشویشناک خبر آگئی، ...
متحدہ عرب امارات میں مقیم غیر ملکیوں کیلئے سال کی سب سے تشویشناک خبر آگئی، غیر ملکیوں پر ایسا نیا ٹیکس لگادیا گیا کہ عقل دنگ رہ جائے

  


ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی میں گھر کرائے پر لینے والے غیر ملکیوں پر ایک نیا ٹیکس عائد کردیا گیا ہے، جسے میونسپل فیس کا نام دیا گیا ہے۔ گلف نیوز کے مطابق یہ ٹیکس کرائے پر گھر لینے والے ہر غیر ملکی کو ادا کرنا ہوگا، جبکہ اماراتی شہریوں پر اس کا نفاذ نہیں ہوگا۔ اس ٹیکس کی مد میں غیر ملکی اپنے سالانہ کرایے کی 3 فیصد رقم حکومت کو ادا کریں گے، اور یہ ادائیگی اقساط میں کی جا سکے گی۔

’جس غیر ملکی کی عمر 50 سال سے اوپرہوجائے، اسے ملک سے نکال دو‘ بڑے عرب ملک میں ایسا قانون متعارف کروانے کی تیاری کہ مقیم غیر ملکیوں کی نیندیں اڑادیں

یہ ٹیکس ابوظہبی واٹر اینڈ الیکٹریسٹی اتھارٹی اکٹھا کرے گی اور اس کی کم از کم مقدار 450 درہم سالانہ ہوگی، یعنی اگر کسی کے سالانہ کرایے کا تین فیصد 450 درہم سے کم بھی بنتا ہے تو اسے کم از کم 450 درہم ہی ادا کرنا ہوں گے۔ ٹیکس کا نفاذ مارچ 2016ءسے شمار کیا جائے گا۔

مزید : عرب دنیا