خود لذتی کا ایک اور خوفناک نقصان ماہرین نے بتادیا، عادت میں مبتلا نوجوانوں کو خبردار کردیا

خود لذتی کا ایک اور خوفناک نقصان ماہرین نے بتادیا، عادت میں مبتلا نوجوانوں ...
خود لذتی کا ایک اور خوفناک نقصان ماہرین نے بتادیا، عادت میں مبتلا نوجوانوں کو خبردار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) خود لذتی کے بہت سے نقصانات سے آپ پہلے ہی آگاہ ہوں گے لیکن تحقیق کاروں نے اب ایک ایسے نقصان کے بارے میں بھی خبردار کردیا ہے کہ جو کسی بھی جوڑے کی شادی کو ڈبونے کے لئے کافی ہے۔
نیوز سائٹ مینز ہیلتھ (Men's Health) کے مطابق یونیورسٹی آف منیسوٹا کی سائنسدان ڈاکٹر جینیفر وینسل کا کہنا ہے کہ خود لذتی کے شوقین افراد اپنی سہولت اور ضرورت کے مطابق کسی بھی ایک مخصوص انداز میں لطف لینے کے عادی ہوجاتے ہیں۔ ایک مدت تک ایک خاص انداز اپنائے رکھنے سے اس کی عادت پختہ ہو جاتی ہے اور کسی دیگر انداز میں اطمینان پانا ممکن نہیں رہتا۔ جب ان افراد کی شادی ہوتی ہے تو شریک حیات کی قربت ان کے اعضاءاور حواس کو اس طرح نہیں جگا پاتی جیسا کہ یہ خود کر پاتے ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ باوجود کوشش کے مکمل اطمینان حاصل نہیں ہوتا، اور ہمیشہ تشنگی محسوس ہوتی رہتی ہے۔

صرف جنسی عمل نہیں بلکہ اس حرکت سے بھی آپ کو ایڈز جیسی خطرناک بیماریاں لگ سکتی ہیں، سائنسدانوں نے سخت وارننگ دے دی
ماہرین اس مسئلے کو طبی زبان میں ایڈیو سنکریٹک اونین ازم (Idiosyncratic onanism) کہتے ہیں، جس کا مطلب یہ ہے کہ انسان صرف اپنے مخصوص طریقے سے ہی لذت حاصل کرنے کے قابل رہ جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کا سامنا کرنے والے افراد کو چاہیے کہ وہ کچھ عرصے کے لئے خود لذتی سے پرہیز کریں، شریک حیات سے قربت میں بھی وقفہ کریں، اور جب طلب شدت اختیار کرجائے تو فطری اور جائز طریقے سے قربت کریں۔
کچھ عرصے کے لئے اس طرز عمل پر قائم رہیں گے تو رفتہ رفتہ بد عادات جاتی رہیں گی، اور فطری طریقے سے لذت نصیب ہونا شروع ہو جائے گی۔

مزید :

تعلیم و صحت -