سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی کارروائی ،پولیس اہلکار سمیت 12افراد کو گرفتار کر لیا

سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی کارروائی ،پولیس اہلکار سمیت 12افراد کو گرفتار کر ...
سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی کارروائی ،پولیس اہلکار سمیت 12افراد کو گرفتار کر لیا

  

گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک )گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے مشترکہ آپریشن کر کے پولیس اہلکار سمیت 12افراد کو گرفتار کر لیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے ڈی پی او سیالکوٹ کے ریڈر کے ڈیرے پر چھاپہ مارا تو مشتبہ افراد نے چھاپہ مار ٹیم پرحملہ کردیاجس سے دو اہلکار زخمی ہو گئے ۔حملہ آوروں نے سیکیورٹی اداروں کی گاڑیو ں کے شیشے بھی توڑ دیئے تاہم سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے ڈی پی او سیالکوٹ کے ریڈر عظیم کوہلو سمیت 12افراد کو گرفتار کر لیا ۔

مزید :

گوجرانوالہ -