قتل کے دو مختلف مقدمات میں 3مجرموں کو سزائے موت سنا دی گئی

قتل کے دو مختلف مقدمات میں 3مجرموں کو سزائے موت سنا دی گئی
قتل کے دو مختلف مقدمات میں 3مجرموں کو سزائے موت سنا دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار )سیشن عدالت قتل کے 2مختلف مقدمات میں جرم ثابت ہونے ملوث3مجرموں کو سزائے موت و جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے جبکہ مجرموں کوجرمانے کی عدم آدائیگی مزید قید کی سزا بھگتنا ہوگی ۔استغاثہ کے مطابق پسند کی شادی کرنے کی پاداش میں بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے والے 2مجرموںذیشان اور احسن کے خلاف پولیس نے دوہرے قتل کا مقدمہ 2009ءمیں تھانہ یکی گیٹ میں درج کرنے کے بعد تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں پیش کررکھا تھا۔مقتولین کی جانب سے ایڈوکیٹ چودھری محمد عمران پیش ہوئے ،ایڈیشنل سیشن جج نوید اقبال نے گزشتہ روز وکلاءو فریقین کے دلائل سننے کے بعد جرم ثابت ہونے پر دونوں مجرموں کو سزائے موت جبکہ 10، 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔علاوہ ازیں سیشن عدالت میں پولیس نے ایک دوسرے مقدمہ میں گھریلو ناچاقی کی بنا پربہن اور بھانجی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے مقدمہ میں ملوث ملزم ندیم کا چالان پیش رکھا تھا۔مجرم کے خلاف تھانہ ساندہ پولیس نے2013ءمیں قتل کا مقدمہ درج کیاتھا،عدالت نے وکلاءکے دلائل سننے کے مذکورہ مجرم کو بھی سزائے موت و جرمانے کی سزاکا حکم سنا دیا ہے ۔

مزید :

لاہور -