چھوٹو گینگ سے مقابلے کے دوران ایک اور پولیس اہلکار شہید ،جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7ہو گئی
راجن پور(مانیٹرنگ ڈیسک )چھوٹو گینگ کے خلاف جاری آپریشن میں ایک اور پولیس اہلکار شہید ہو گیا جس کے بعد شہید پولیس اہلکاروں کی تعداد 7ہو گئی ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکووں نے ابھی بھی 22اہلکاروں کو یرغمال بنا رکھا ہے ۔سینئر پولیس افسر اویس لغاری کا کہنا ہے کہ آپریشن صرف پولیس کے ذریعے کامیاب نہیں ہو گا ،پولیس کو دوسرے اداروں کی بھی مدد لینا ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ چھوٹوں گینگ اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ہے اور راجن پور میں کچھ سیاسی لوگ بھی جرائم کو سپورٹ کرتے رہے ہیں ۔