ایک شخص نہیں بلکہ پوری قوم وزیراعظم کے خاندان کے اثاثوں کی تفصیلات چاہتی ہے:ترجمان پی ٹی آئی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے ترجمان نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف کے پاناما لیکس پر خطاب کو پوری قوم نے مسترد کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی لندن میں میڈیا سے گفتگو پر تحریک انصاف نے رد عمل دیتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم نے خطاب میں قوم کے کسی ایک سوال کا بھی جواب نہیں دیا ،ایک شخص نہیں بلکہ پوری قوم وزیراعظم کے خاندان کے اثاثوں کی تفصیلات چاہتی ہے ،وزیراعظم نے صرف درباریوں کے ذریعے صرف اپوزیشن قائدین کی کردار کشی کی ہے ۔تحریک انصاف کے ترجمان کا کہناتھا کہ دعاہے کہ وزیراعظم جلد صحت یاب ہو ں اور قوم کو تمام سوالوں کے جواب دیں ۔