گندم ذخیرہ کرنے کے دوران نمی متوازن نہ رہے تو اناج ضائع ہو جاتا ہے، زرعی ماہرین

گندم ذخیرہ کرنے کے دوران نمی متوازن نہ رہے تو اناج ضائع ہو جاتا ہے، زرعی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (آن لائن) ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ڈائریکٹر شعبہ گندم ڈاکٹر مخدوم حسین نے کاشتکاروں کوہدایت کی ہے کہ گندم کی برداشت کے بعد گندم کو گوداموں میں ذخیرہ کرنے کے دوران درجہ حرارت میں زیادتی یا کمی کے علاوہ آب وہوا بھی اناج کے معیار کو متاثر کرتے ہیں۔اگر گودام کا درجہ حرات زیادہ ہوجائے تو اناج میں عمل تنفس تیز ہوجاتا ہے جس سے اناج کے گلنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اسی طرح اگر گودام میں نمی کا تناسب متوازن نہ رہے۔
تو بھی اناج کے ضائع ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے اور اگر گودام میں ہوا کی آمدورفت مناسب نہ ہوتو بھی مختلف عوامل کی وجہ سے کیڑوں اور خوردبینی جانداروں کا حملہ بڑھ جاتا ہے جو اناج میں بدبو پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں۔اگر پرانی بوریاں استعمال کرنی ہوں تو دانوں کو بوریوں میں بھرنے سے پہلے بوریوں کو اچھی طرح جھاڑ لیں۔ غلہ کو گوداموں میں ذخیرہ کرتے وقت دانوں میں نمی 10فیصد سے زیادہ نہ ہو۔ اناج کو بارش اور دیگر موسمی اثرات سے محفوظ رکھیں۔ اناج ذخیرہ کرنے س پہلے گودام کی اچھی طرح صفائی کرکے زہر کے محلول کا سپرے کریں تاکہ گودام کیڑوں اور دیگر بیماریوں سے صاف ہوجائے۔

مزید :

کامرس -