سرگودھا،ایف آئی اے اورمحکمہ صحت ٹاسک فورس کاکوٹ فریدمیں مکان پرچھاپا،کروڑوں روپے مالیت کی چوری کی گئی ادویات برآمد

سرگودھا،ایف آئی اے اورمحکمہ صحت ٹاسک فورس کاکوٹ فریدمیں مکان ...
سرگودھا،ایف آئی اے اورمحکمہ صحت ٹاسک فورس کاکوٹ فریدمیں مکان پرچھاپا،کروڑوں روپے مالیت کی چوری کی گئی ادویات برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرگودھا(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف آئی اے اور محکمہ صحت ٹاسک فورس نے سرگودھا کے علاقے کوٹ فرید میں کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی چوری کی گئی ادویات برآمد کر لی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر عاقب نذیر کا کہناہے کہ چھاپے کے دوران برآمد کی گئی ادویات کی قیمت کروڑوں روپے ہے جبکہ یہ ادویات لاہور کے گنگا رام ،میو ،جنرل اور سروسز ہسپتال سے چوری کی گئی ہیں اور ڈیفنس کے مختلف ہسپتالوں کی ادویات بھی برآمد کی گئی ہیں ۔پولیس کا کہناہے کہ چھاپے کے دوران مکان کا مالک رانا ارشد سمیت دو ملزمان فرار ہو گئے ہیں ۔

مزید :

سرگودھا -