پاکستان کی اقتصادی شرح نموں رواں سال 4.5فیصد رہنے کی توقع ہے ، آئی ایم ایف

پاکستان کی اقتصادی شرح نموں رواں سال 4.5فیصد رہنے کی توقع ہے ، آئی ایم ایف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 واشنگٹن (اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے کہا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی شرح نمو 2016 ء میں 4.5 فیصد اور 2017 ء میں 4.7 فیصد رہنے کی توقع ہے۔آئی ایم ایف کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطی، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان ریجن میں اقتصادی شرح نمو کی رفتار سست ہے اور خام تیل کے نرخوں میں مسلسل کمی کی وجہ سے تنازعات اور سیکورٹی خدشات میں تیزی آتی جارہی ہے تاہم خطے میں 2016 ء کے دوران اقتصادی شرح نمو 3.1 فیصد اور2017 ء میں 3.5 فیصد رہنے کی توقع ہے جو اکتوبر 2015 ء کے پیشگی جائزوں سے بالترتیب 0.8 فیصد اور 0.7 فیصد کم ہے۔فنڈ نے عالمی اقتصادی شرح نمو کے حوالے سے اپنے سابقہ اندازوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے کہا کہ 2016ء میں اس کی شرح 3.2 فیصد رہے گی تاہم 2017 ء اور بعد میں اس میں اضافے کا امکان ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں اقتصادی غیر یقینی بڑھ رہی ہے اور کمزور معاشی شرح نمو کی صورتحال ہے، 2015 ء کی دوسری ششماہی میں اقتصادی شرح نمو 2.8 فیصد رہی جو پیشگی اندازوں سے کہیں کم اور آخری سہ ماہی کی کمزور اقتصادی صورتحال کا نتیجہ ہے۔ابھرتی معیشتوں کی صورتحال متنوع ہے ، چین اور ایشیاء کی اکثر ابھرتی معیشتوں کی شرح نمو بہتر ہے جبکہ برازیل، روس اور اشیائے ضروریہ برآمد کرنے والے کئی ملکوں کو میکرو اکنامک سطح پر مسائل کا سامنا ہے۔خام تیل کے نرخوں میں بتدریج اضافے کا امکان ہے جو 2016 ء میں 35 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 2017 ء میں 41 ڈالر فی بیرل کی سطح پر جا سکتی ہے جبکہ باقی اشیاء کی قیمتیں موجودہ سطح پر مستحکم رہنے کی توقع ہے۔

مزید :

کامرس -