شیل رمیولا نے ’’رئیل ڈیسٹی نیشنز ‘‘ کے نام سے نئی کیمپین کا آغاز کر دیا

شیل رمیولا نے ’’رئیل ڈیسٹی نیشنز ‘‘ کے نام سے نئی کیمپین کا آغاز کر دیا

  

لاہور(پ ر) شیل رمیولا ، پریمیئم ہیوی ڈیوٹی انجن آئل نے آج سے ’’اصل منزل (Real Destinations)‘‘ کے نام سے ایک نئی کیمپین کا آغاز کر دیا ہے۔اس کیمپین کے ذریعے پاکستان بھر کے ٹرک ڈرائیوروں اور کسانوں کی زندگیوں پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ ان کے خوابوں اور خواہشات اور اس محنت ومشقت کو واضح کیا جائے گا جو یہ لوگ روزمرہ زندگی کے سفر کے دوران انجام دیتے ہیں۔’اصل منزل(Real Destinations)‘ شیل رمیولا کی اب تک کی سب سے بڑی اور مکمل مارکیٹنگ کیمپین ہے جو لوگوں کے جذبات و احساسات کو مدنظر رکھتے ہوئے گلوبل برانڈ مارکیٹنگ کے نقطہ نظر کی جانب تازہ ترین اقدام ہے۔اس مہم کے ذریعے پاکستانی ٹرک ڈرائیوروں اور کسانوں کی زندگی میں پائی جانے والی ذاتی ترغیبات اورمقاصد کا پتہ چلتا ہے ۔شیل رمیولا مستقل بنیادوں پر اپنے صارفین کو پریمیم آئلز کی فراہمی کے ذریعے بااختیار بنا رہا ہے تاکہ سفر کے دوران کسی بھی قسم کی ٹوٹ پھوٹ کیخلاف انجن کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے اور ڈرائیونگ کے حالات سے قطع نظروہ اپنے خوابوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے حاصل کر سکیں۔’اصل منزل(Real Destinations)‘ کیمپین کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے شیل پاکستان لمٹیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر، عمر شیخ نے کہا،’’ کسان اور ٹرک ڈرائیور پاکستانی معیشت کا انتہائی اہم حصہ ہیں اور ہم شیل رمیولا ؂150اصل منزل (Real Destinations)کیمپین کے ذریعے ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ہم ان کی سخت محنت اور ثابت قدمی کا اعتراف کرتے ہیں اور شیل رمیولا ہر قدم پران کے ساتھ ہے۔ ہمیں اس بات کا بھی احساس ہے کہ شیل رمیولا کے صارفین اپنے روزگار کیلئے مکمل طور پرٹرکوں اور ٹریکٹروں پر انحصار کرتے ہیں اور ہمارا ہیوی ڈیوٹی آئل اس طرح بنایا گیا ہے کہ یہ ان کے انجنوں کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے کیونکہ ہمیں معلوم ہے کہ سڑک پریا کھیت میں انجن خراب نہ ہونے کے باعث ہمارے صارفین اپنے گھر والوں کے ساتھ زیادہ اچھا وقت گزارسکتے ہیں۔‘‘

مزید :

کامرس -