ہواوے دنیا کے 100قیمتی برانڈز کی فہرست میں ٹاپ50میں شامل

ہواوے دنیا کے 100قیمتی برانڈز کی فہرست میں ٹاپ50میں شامل

  

لاہور(پ ر)عالمی سرکردہ ٹیکنالوجی برانڈ ہواوے کو ایک بار پھر دنیا کے ٹاپ برانڈز کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے ۔ہواوے کو عالمی معیار کی اعلیٰ مصنوعات کی فراہمی میں شہرت حاصل ہے جبکہ دنیا بھر میں ہواوے کے صارفین بھی ہواوے کی مصنوعات پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔ہواوے کی اسی اعلیٰ کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک بار پھر عالمی سطح پر ہواوے کو سراہا گیا ہے اور ایک برطانوی فرم برانڈ فنانس کی جانب سے مارچ کے تیسرے ہفتے میں دنیا کے 100قیمتی برانڈزکی ایک فہرست جاری کی گئی جس میں ہواوے کو47ویں نمبر پر رکھا گیا ہے ۔ہواوے کو دنیا کے ٹاپ برانڈز کی فہرست میں رکھنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی ہواوے کو گزشتہ برسوں کے دوران دنیا کے ٹاپ برانڈز کی فہرست میں شمولیت کا اعزاز حاصل رہا ہے ۔

سال2014اور 2015میں بھی ہواوے کو گلوبل بیسٹ برانڈز اور دنیا کے100قیمتی برانڈز کی فہرست میں رکھا گیا تھا ۔یہاں دلچسپ امر یہ ہے کہ دنیا کے ٹاپ برانڈز کی فہرست میں ہواوے کی پوزیشن مزید بہتر سے بہتر ہوتی جارہی ہے جو کہ ہواوے کی اعلیٰ کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ہواوے کو دنیا کے 100قیمتی برانڈز میں شامل کرنے کا فیصلہ برانڈ اسٹرینتھ انڈیکس،برانڈ لائلٹی اور مارکیٹنگ انوسٹمنٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ،ہواوے کو 170سے زائد ممالک میں نیشنل برانڈز کی حیثیت حاصل ہے اور اسی کارکردگی کی بدولت سال2015کے دوران ہواوے کی ترقی میں44فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا تھا۔گزشتہ برس کے دوران ہواوے نے دنیا بھر میں اسمارٹ فون کے100ملین سے زائد یونٹس کی کامیاب شپمنٹ کی اور دنیا بھر میں تیسرے بڑے ٹیکنالوجی مینوفیکچررز کا اعزاز حاصل کیا۔اس بات میں کوئی شک نہیں کہ دیگر برانڈ کے برعکس محض ہواوے نے ہی رواں برس کے دوران بھی ترقی کے نمایاں اہداف کے حصول کا عندیہ دیا ہے جبکہ ایپل اور سام سنگ اس حوالے سے مارکیٹ میں ٹف ٹائم کا سامنا کرنے سے متعلق اعتراف کرچکے ہیں۔موجودہ صدی میں ہواوے کی ترقی نہایت حیران کن ہے اور اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ ہواوے کی اعلیٰ کارکردگی کا یہ تسلسل جلد ہی ہواوے کو دنیا کا نمبر ایک ٹیکنالوجی مینوفیکچررز بنا دے گی۔

مزید :

کامرس -