سیمنٹ کی پیداوار بڑھانے کے لئے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائیگی

سیمنٹ کی پیداوار بڑھانے کے لئے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائیگی

  

کراچی (اے پی پی) سیمنٹ کی پیداوار بڑھانے کے لئے مینو فیکچرز آئندہ تین سال میں اس شعبہ میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔ پاک چائنا اکنامک کوریڈور کی تعمیر اس سرمایہ کاری میں دلچسپی اس سرمایہ کاری کا مرکز رہے گی۔ آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچرز ( ایپکما) کے چیئرمین محمد علی لمباء نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیراٹ ‘ اٹک ‘ ڈی جی خان اور لکی سیمنٹ سمیت سیمنٹ مینو فیکچرز آئندہ دو سے تین سال میں سیمنٹ کی پیداوار کو وسیع کرنے کے لئے سرگرم ہیں ۔

سیمنٹ انڈسٹری کی پیداواری صلاحیت میں اس سے قبل 2008ء اور 2009ء کے دوران توسیع دی گئی اور سیمنٹ کی پیداواری 17.91 ملین ٹن سے بڑھا کر 42.28 ملین ٹن پر لائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت سیمنٹ کی پیداوار 45.62 ملین ٹن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیمنٹ انڈسٹری نے مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں براہ راست تین ٹیکسوں (ایکسائز،سیلز، انکم ) کی مد میں حکومت کو 40 ارب روپے کا ٹیکس ادا کیا ہے۔

مزید :

کامرس -