محکمہ جنگلی حیات کے ریٹائر ملازمین کے اعزاز میں الوداعی تقریب

محکمہ جنگلی حیات کے ریٹائر ملازمین کے اعزاز میں الوداعی تقریب

  

لاہور( اپنے خبر نگار سے )محکمہ جنگلی حیات میں 2 ماہ کے دوران8 ملازمین مدت ملازمت ختم ہونے پر ریٹائر ہو گئے۔ ریٹائر ہونے والوں میں ڈائریکٹر جنگلی حیات اعزازابراہیم،ڈپٹی ڈائریکٹر پبلسٹی محمد اظہر خالد،ایڈمنسٹریشن آفیسرمرزا اکبر علی،اسسٹنٹ خالد طفیل،سینئر کلرک محمد رفیع عابد، ڈرائیورز محمد اسلم اور محمد جاوید شامل ہیں۔محکمہ جنگلی حیات کے افسران واہلکاران کی طرف سے ریٹائر ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات وپارکس پنجاب خالد عیاض خان نے انہیں دوران ملازمت اچھی کارکردگی پر یادگاری شیلڈز اور تحائف پیش کئے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات وپارکس پنجاب خالد عیاض خاں نے کہا کہ محنتی اور قابل افسران وملازمین محکمے کے ماتھے کا جھومر ہیں اور محکمہ ان کی ریٹائر منٹ کے بعد بھی ان کے تجربات سے استفادہ حاصل کرتا رہے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -