اٹلی میں صنعتی پیداوار کی شرح میں کمی ہوگئی

اٹلی میں صنعتی پیداوار کی شرح میں کمی ہوگئی

  

روم (این این آئی) اٹلی میں صنعتی پیداوار کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ توقعات کے مطابق فروری میں اٹلی کی صنعتی پیداوار کی شرح میں 0.6 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق دسمبر تا فروری کے دوران صنعتی پیداوار کی شرح 0.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اٹلی یورو زون کی تیسری بڑی معیشت ہے اور چوتھی سہ ماہی میں اس کی جی ڈی پی کی شرح میں0.1 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق رواں سال کے دوران صنعتی پیداوار کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے۔

مزید :

کامرس -