پسند کی شادی کرنے والا جوڑا تحفظ کیلئے سیشن عدالت پہنچ گیا

پسند کی شادی کرنے والا جوڑا تحفظ کیلئے سیشن عدالت پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)پسند کی شادی کرنے والا جوڑا پولیس کی جانب سے ہراساں کئے جانے پر تحفظ کے لئے سیشن عدالت پہنچ گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج نے پولیس کو درخواست گزار جوڑے کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے دائر درخواست نمٹا دی ۔عدالت میں درخواست گزارصنم بی بی نے اپنے وکیل مرزا حسیب اسامہ کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس نے اپنی مرضی سے رمیض کے ساتھ پسند کی شادی کی ہے لیکن اس کے گھر والے اس رشتہ سے خوش نہیں ہیں اور اسی وجہ سے اب وہ پولیس کی ملی بھگت سائلہ اور اس کے شوہر کو ہراساں کر رہے ہیں۔
جبکہ اسے شوہرسے طلاق لینے پر بھی مجبور کیا جارہا ہے انکار پر مختلف ہیلوں بہانوں سے تنگ کیا جارہا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ قانون کے مطابق کارراوئی کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے متعلقہ پولیس کو شادی شدہ جوڑے کو ہراساں نہ کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔