پاک ٹی ہاؤس کا ماہانہ مشاعرہ اور افسانوں کے مجموعہ ’’بڑے بے مروت‘‘ کی تقریب پذیرائی

پاک ٹی ہاؤس کا ماہانہ مشاعرہ اور افسانوں کے مجموعہ ’’بڑے بے مروت‘‘ کی ...

لاہور(پ ر) پاک ٹی ہاؤس میں گزشتہ روز سینئر صحافی و افسانہ نگار شاہد محمود کے افسانوں کے مجموعہ ’’بڑے بے مروت‘‘ کی تقریب پذیرائی ہوئی اس موقع پر انعام الحسن کاشمیری نے مصنف اور ان کے افسانوں کے بارے میں مقالہ پڑھا۔ مصنف شاہد محمود نے اس مجموعے میں شامل افسانہ ’’میں پاکستان ہوں‘‘ کا کچھ حصہ پڑھ کر سنایا۔ اسی نشست میں پاک ٹی ہاؤس کے ماہانہ مشاعرہ کا انعقاد بھی ہوا جس میں لاہور کے علاوہ دور دراز کے شہروں سے آئے ہوئے شعرا کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ پاک ٹی ہاؤس کا یہ ماہانہ مشاعرہ منیجر سید جواد زیدی کے زیر انتظام مرحوم شاعر شہزاد احمد کی یاد میں منعقد کیا گیا تھا جس کی صدارت معروف شخصیت ایوب خاور نے کی جبکہ مہمان خصوصی توصیف شہزاد، طارق چغتائی تھے۔ میزبانی کے فرائض واجد امیر نے ادا کئے ۔ پاک ٹی ہاؤس کے اپر مال میں شاعروں اور شعر و ادب سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے افسانہ نگار شاہد محمود کے افسانہ ’’میں پاکستان ہوں‘‘ کا اختتامی حصہ سنا اور اسے اپنے ملک سے گہری محبت میں ڈوبی ہوئی تحریر قرار دیا۔

اس موقع پر ’’بڑے بے مروت‘‘ کی کچھ کاپیاں بھی سینئر شعرا میں تقسیم کی گئیں۔

اس موقع پر ’’بڑے بے مروت‘‘ کی کچھ کاپیاں بھی سینئر شعرا میں تقسیم کی گئیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4