حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ نے ہند کو دین کا گہوارہ بنا دیا،مقررین

حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ نے ہند کو دین کا گہوارہ بنا دیا،مقررین

لاہور (خبر نگار خصوصی )اما م الاولیاء حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ نے ظلمت کدۂ ہند کو دینِ اسلام کی حیات آفریں تعلیمات سے منور کر کے اس کفرستان کو دین کا گہوارہ بنا دیا۔ آپ نے ذات پات اور چھوت چھات میں تقسیم شدہ معاشرے کو اخوت، مساوات ، بھائی چارے اور امن و سلامتی سے آشنا کیا اور اسلام کے درسِ محبت سے دُکھی انسانیت کے زخموں پر اپنائیت ، مروّت اور غم گساری کا مرہم رکھا۔ ان خیالات کا اظہار حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ کے 804ویں سالانہ عرس کے سلسلے میں داتا دربارکمپلیکس میں منعقدہ "خواجہ غریب نواز تصوف سیمینار "سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری اوقاف نیئر اقبال اور ڈائریکٹر جنرل اوقاف ڈاکٹر طاہررضا بخاری نے کیا ۔

مقررین جن میں خواجہ غلام قطب الدین فریدی چیئرمین نیشنل مشائخ کونسل ، کوثر جاوید صدر انٹرنیشنل پیس مشن (امریکہ)، ڈاکٹر محمد اسحاق قریشی سابق وائس چانسلرآزاد کشمیر یونیورسٹی، ڈاکٹر ظہور احمد اظہر مسند نشین ہجویری چیئر پنجاب یونیورسٹی، ڈاکٹر غلام معین الدین نظامی پنجاب یونیورسٹی،مفتی محمد رمضان سیالوی خطیب داتا دربار، رضا الدین صدیقی زاویہ نشین بطور خاص شامل ہیں۔

، نے کہا کہ آج دنیا میں تشدّد اور انتہا پسندی کی جو لہر ہے اس کا قلع قمع صوفیاء کرام کی حیات بخش تعلیمات کے بغیر ممکن نہیں۔ صوفیاء اُمّت اور اولیاء ملّت نے اپنے عمل کے ذریعے لوگوں کو اسلام کی تبلیغ کی اور اُن کے قلوب کو تزکیہ وطہارت سے آشنا کیا۔ سیمینار کے اختتام پر محفل سماع کا بھی اہتمام ہوا ، جس میں ملک کے معروف قوال شریک ہوئے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4