اسلم پرویز اسسٹنٹ ڈائریکٹر سروے ٹی پی برانچ ایل ڈی اے سے ریٹائرڈ ہو گئے
لاہور ( اپنے خبر نگار سے )اسلم پرویز اسسٹنٹ ڈائریکٹر سروے ٹی پی برانچ ایل ڈی اے سے ریٹائرڈ ہو گئے ہیں۔ گزشتہ روز ایم ایم عالم روڈ ضیافت ریسٹورنٹ میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں ایل ڈی اے ملازمین ،اسلم پرویز کے دوست احباب اور رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ایل ڈی اے کے افسران نے اسلم پرویز کی بہترین خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر اسلم پرویز کے ساتھیوں نے بھی زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ تقریب میں حاضر سروس ملازمین کے علاوہ ریٹائرملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں فرخ سعید ،محمدالفت،محمد اسلام،ذوالقرنین احمد،محمد اقبال حاجی عبدالرحیم،امجد فاروق چیمہ ،پرویز اقبال،محمد شفقت ،شہزاد احمد، محمداعظم، محمد اسد،نوید احمد،اعجاز احمد،اظہربٹ، محمدمصطفٰی ،محمد جمیل ،سلیم شاہ ودیگر شامل تھے۔
،صابر حسین،اور شکر دین نے شرکت کی ،ان کے علاوہ ان کے بھائی لالہ اقبال،مہر جاوید،ظفر حسین اور بیٹے فہیم اسلم نے بھی شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرخ سعید نے اسلم پرویز کو ان کی خدمات کے عوض شیلڈ پیش کی اور تحائف بھی پیش کئے جبکہ اسلم پرویز نے اپنے تمام ساتھیوں کو بطور تحفہ ایک ایک گھڑی پیش کی جس پر تمام ساتھیوں نے اسلم پرویز کاشکریہ ادا کیا اس پر وقار تقریب کے آخر میں کھانا پیش کیا گیا،اسلم پرویز کے ساتھیوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔