طالبہ کا اعزاز

طالبہ کا اعزاز

  

لاہور(پ ر)سوہنا پاکستان پریس کلب لاہور کے صدر مہر جنید رشید کی بیٹی ’’میرب جنید‘‘ نے دارارقم سکول سبزہ زار برانچ سے پریپ کلاس میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کر کے اول پوزیشن حاصل کی۔ دارارقم سکول سبزہ زار برانچ کی تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد گزشتہ روز 10 اپریل 2016 بروز اتوار ایوان اقبال میں کیا گیا۔ جہاں پر میرب جنید نے اپنی اول پوزیشن کی شیلڈ سید اشعر زیدی سے حاصل کی۔

یاد رہے کہ سوہنا پاکستان پریس کلب لاہور کے صدر مہر جنید رشید کی بیٹی ’’میرب جنید‘‘نے یہ مسلسل تیسرے سال اول پوزیشن حاصل کر کے اپنے سابقہ ریکارڈ کو برقرار رکھا۔تقریب کے اختتام پر مہر جنید رشید کاکہنا تھا کہ میں اپنی بیٹی کی اس کارکردگی پر بہت خوش ہوں کہ میری بیٹی نے مسلسل تیسرے سال بھی پہلا انعام حاصل کیا جو کہ نہ صرف میری بیٹی کی ذہانت کا ثبوت ہے بلکہ اس کا سارا کریڈٹ اس کے اساتذہ کے نام ہے جنہوں نے میری بیٹی کو پیار، شفقت اور محنت سے اس سٹیج پر پہنچایا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -