جماعت الدعوۃ کے زیر اہتمام سیرت النبیؐ کانفرنس 16اپریل کو ہوگی

جماعت الدعوۃ کے زیر اہتمام سیرت النبیؐ کانفرنس 16اپریل کو ہوگی

  

لاہور( پ ر) جماعت الدعوۃ کے زیر اہتمام 16ویں سالانہ سیرت النبیؐ کانفرنس 16اپریل کوہوگی۔ تفصیلات کے مطابق جماعت الدعوۃ کے زیر اہتمام و زیر انتظام مدیر مرکز القدس حافظ عبدالماجد سلفی 16ویں سالانہ سیرت النبیؐ کانفرنس 16اپریل بروز ہفتہ بعد از نماز مغرب مین المدینہ روڈ ٹاؤن شپ میں ہوگی ۔جس میں امیر جماعت الدعوۃ پروفیسر حافظ محمد سعید، پروفیسر عبدالرحمن مکی، مولانا عبداللہ نثار، مولانا عبدالغفار مدنی، مولانا حنیف ربانی و دیگر مقررین امت مسلمہ کے موجودہ مسائل اور انکے حل کے متعلق قرآن و حدیث کی روشنی میں گفتگو کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -