تقریبات یوم اقبال کے سلسلے میں طلباء و طالبات کے مابین بیت بازی کا مقابلہ

تقریبات یوم اقبال کے سلسلے میں طلباء و طالبات کے مابین بیت بازی کا مقابلہ

لاہور(خبر نگار خصوصی) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ایوانِ کارکنانِ تحریک پاکستان ‘ لاہور میں شاعرمشرق،حکیم الامت ، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبالؒ کی 78 ویں برسی کے موقع پر جاری ’’تقریبا تِ یوم اقبالؒ ‘‘ کے سلسلے میں سکولوں کے طلبا و طالبات کے مابین انعامی مقابلہ بیت بازی(کلام اقبالؒ ) ہوا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ ریاض ،پروفیسر ڈاکٹر الماس خان ، بلال شوکت، نے شرکت کی۔ طالبات کے مقابلے میں عائشہ ابرار، میمونہ ذوالقرنین ، ماہ نور ابرار اور مریم اسد پر مشتمل گورنمنٹ سردار گرلز ہائیر سکینڈری سکول‘ حبیب اللہ روڈ لاہور کی ٹیم نے اول پوزیشن حاصل کی جبکہ طلبہ کے مابین ہونیوالے مقابلے میں عبدالسبحان ، عمر خالد ، احمد نذیر اور علی اکمل پر مشتمل دی ٹرسٹ سکول‘ ہربنس پورہ لاہور کی ٹیم نے اول پوزیشن حاصل کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4