ورلڈکالمسٹ کلب کے باضابطہ قیام کااعلان کردیا گیا

ورلڈکالمسٹ کلب کے باضابطہ قیام کااعلان کردیا گیا

  

لاہور(کامرس رپورٹر)ورلڈکالمسٹ کلب کے باضابطہ قیام کااعلان کردیا گیا ،اردو میں لکھنے والے سینئر کالم نگاروں کی نمائندہ تنظیم معرض وجودمیں آگئی ہے ۔ کالم نگاروں کاایک اہم اجلاس سینئر کالم نگارحافظ شفیق الرحمن کی صدارت میں منعقد ہوا،جس میں کالم نگاروں کے مختلف ایشوز پرسیرحاصل گفتگو کی گئی اور تجاویزکی روشنی میں کالم نگاروں کی نمائندہ تنظیم کی ضرورت ا وراہمیت کودیکھتے ہوئے ''ورلڈکالمسٹ کلب'' کے قیام کا اصولی اورمتفقہ فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس میں اتفاق رائے سے سینئر کالم نگارحافظ شفیق الرحمن کومرکزی چیئرمین ،محمدناصراقبال خان کومرکزی صدر ،ناصف اعوان ،عبدالستاراعوان اورحافظ یوسف سراج کومرکزی سینئر نائب صدورجبکہ مرزارضوان کونائب صدرپنجاب منتخب کرلیا گیا ۔

دوسرے مرکزی وصوبائی عہدیدارآئندہ اجلاس میں منتخب کئے جائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -