بحریہ سکول آفسائنس کے طلباء اور اساتذہ کا مطالعاتی دورہء ایوان کارکنان

بحریہ سکول آفسائنس کے طلباء اور اساتذہ کا مطالعاتی دورہء ایوان کارکنان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی) بحریہ سکول آف سائنس‘ روہی نالہ‘ گوہاوہ‘ لاہور کے طلبا اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ گنگا آئس فیکٹری گلبرگII‘ گورنمنٹ نجف ہائی سکول‘ گلبرگ II‘ نیو کینٹ پبلک گرلز ہائی سکول‘ 278 پی ایف کالونی‘ ضرار شہید روڈ لاہور کینٹ‘ گورنمنٹ پرائمری سکول‘ CGEکالونی وحدت ودیگر کا وزٹ کیا۔



ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 722 تھی ۔