حکمران خود ٹیکس ادا نہیں کرتے ، عوام کے پیسوں سے بیرون ملک دورے کررہے ہیں ،سجاد بلوچ
لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب کے آرگنائزر سجاد بلوچ او ر عائشہ شیخ نے مزدور رہنماؤں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمران خود تو ٹیکس ادا نہیں کرتے ،لیکن غریب عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے بیرون ملک دورے کررہے ہیں اور غریب عوام کے ٹیکسوں سے اپنا علاج معالجہ بھی کرواتے ہیں ،غریب آدمی کو ملکی ہسپتالوں میں ایک ڈسپرین کی گولی بھی میسر نہیں ، غریب آدمی علا ج نہ کروانے کی وجہ سے موت کو گلے لگا لیتا ہے غریب آدمی بھوک افلاس سے تنگ آکر خودکشیاں کر رہے ہیں ، لوگ حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں مزدور کا بچہ تعلیم ،صحت جیسی بنیادی ضروریات سے محروم ہو چکا ہے۔ مگر حکمرانوں کی اولادیں ملک سے اربوں روپے لوٹ کر بیرون ملک اپنی عیش و عشرت کی زندگی بسر کررہے ہیں ۔
حکمران ملک سے لوٹی ہوئی دولت کا حساب دیں ، غریب کا بچہ پیدا ہوتے ہی لاکھوں کا مقروض ہوتا ہے مگر حکمرانوں کی اولادیں پیدا ہوتے ہی اربوں کی مالک ہوتی ہیں حکمران اپنی کرپشن کی وجہ سے عوام سے اپنا منہ چھپارہے ہیں حکمرانوں کے درباری بھی عوام کا سامنا کرنے سے قاصر ہیں حکمرانوں کو اب اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ملک کے تمام مزدور حکومت کی کرپشن کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور یہ احتجاج حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گا ہم اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کرپٹ حکمرانوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور ملک سے لوٹی ہوئی دولت کا حساب لیا جائے ۔