محکمہ ریونیو کے سینکڑوں پٹواری کرایہ کی دکانوں اور عمارتوں میں دفتر قائم کرنے پر مجبور

محکمہ ریونیو کے سینکڑوں پٹواری کرایہ کی دکانوں اور عمارتوں میں دفتر قائم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(عامربٹ) سرکاری ونیم سرکاری اور اربوں روپے مالیت کی قیمتی جائیدادوں کی کسٹو ڈین محکمہ ریونیوکے سینکڑوں پٹواری حکومتی عدم توجہی کے باعث کرایہ کی دکانات اور عمارتوں میں دفترقائم کرنے پر مجبورہوگئے دفتری کرایہ جات بجلی کے بل اور کھانے پینے کے ساتھ افسران کی تواضع کیلئے کیے جانے والے اخراجات لاکھوں میں پہنچ گئے دفتری اخراجات کوپوراکرنے کے لئے پرائیوئٹ سٹاف کوبھی کھل کر کام کرنے کی اجازت دی گئی رشوت وصولی میں ہوشرباراضافہ ،محکمہ انٹی کرپشن سمیت محکمہ ریوینوکے تمام انتظامی افسر اس معاملے کو سلجھانے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں مزید ہواہے کہ زمینوں کے مالک ،جائیدادوں کے کسٹوڈین اور انتظامی سیٹ پر تعینات رہنے والے محکمہ ریونیوکے سینکڑوں پٹواری صوبائی دالحکومت میں کرائے کی دکانات اور عمارتوں پر کام کرنے پر مجبورہوچکے ہیں مزیدمعلوم ہواہے کہ صوبائی درالحکومت کے متعدد پٹوارخانے سرکاری عمارتوں کی عدم دستیابی اور جگہ کی کمی کے باعث کرائے کے دکانوں، گھروں،شادی ہال میں مقیم ہوچکے ہیں جن کی تعداد پانچ سوسے زائدہے ۔ تودوسری طرف ریونیوسٹاف کاکہناہے کہ ہم سٹیشنری سے لیکررجسٹرفقدان زمین اور ریونیوریکارڈ ضروری کاغذات کے حصول کیلئے بھی اپنی ذاتی جیب سے اخراجات بھرتے ہیں جو پٹواری اپنے گھرسے اسی ہزار روپے ماہانہ خرچہ کرئے گاوہ کہاں سے کمائے گا۔