بیلف کا چھاپہ، پولیس کی غیر قانونی حراست سے شہری بازیاب

بیلف کا چھاپہ، پولیس کی غیر قانونی حراست سے شہری بازیاب

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج کے حکم پر عدالتی بیلف کے پولیس کی غیر قانونی حراست سے ایک شہری نیامت کوبرآمد کرکے عدالت میں پیش کردیا جہاں فاضل جج نے اسے آزاد کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔ عدالت میں درخواست فرازانہ بی بی نے موقف اختیار کررکھا تھا کہ پولیس نے اس کے شوہر نیامت کو بلاوجہ حراست میں لے کر تھانے میں قید کررکھا ہے جبکہ اس سے ملنے بھی نہیں دیا جارہا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ اس کے شوہر کو بازیاب کروانے کا حکم دیا جائے ۔

عدالتی حکم پر بیلف نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس کی حراست سے مذکورہ شخص کو بازیاب کروانے کے بعد عدالت میں پیش کردیا جہاں عدالت نے اسے آزاد کرنے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ تھانے کے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4