گندے نالے پر مسجد کی تعمیر

گندے نالے پر مسجد کی تعمیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مکرمی! شمع چوک فیروز پور روڈ لاہور کے گندے نالے پر لینٹر ڈال کر مسجد تعمیر کر دی گئی ہے۔ اس مسجد کے نیچے سے کم از کم پچاس لاکھ لوگوں کی گندگی گزرتی ہے۔ اتنے خوفناک ماحول میں کچھ لوگ نماز ادا کرتے ہیں۔ اس بات کا تو ہمیں علم نہیں کہ چاروں طرف جب گندگی ہی گندگی ہو تو نماز پڑھنا جائز ہے؟ اور کیا ایسے خوفناک ماحول میں قرآن پاک کا پڑھنا اور رکھنا بھی جائز ہے؟ میں حکومت سے اور لاہور کے تمام علماء کرام سے ذاتی طور پر گزارش کرتا ہوں کہ اس مسجد کو فوری طور پر یہاں سے اُٹھا کر قریب ترین جگہ پر رکھا جائے تاکہ مسجد کی حرمت بھی برقرار رہے اور لوگ بھی محفوظ رہیں۔ یہ ہمارے ایمان کا تقاضا ہے۔(چودھری ظفر اللہ خان، گلبرگ لاہور)

مزید :

اداریہ -