جعل سازی الزام،حاجی عبدالغفار کے خلاف درج مقدمے کی سماعت ملتوی

جعل سازی الزام،حاجی عبدالغفار کے خلاف درج مقدمے کی سماعت ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج سنٹرل چودھری طارق جاوید نے شہریوں کو مسقط بھیجنے کا جھانسہ دے کر ان سے پانچ لاکھ روپے ہتھیانے والے حاجی عبدالغفار کے خلاف درج مقدمے کی سماعت آئندہ ماہ تک ملتوی کر دی ہے۔ گزشتہ روز فاضل عدالت نے دوران سماعت مدعی سمیت تین گواہوں کے بیانات قلمبندکئے۔ ملزم کے خلاف ایف آئی اے حکام نے مقامی شہری رانا غفار کی درخواست پر مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

استغاثہ کے مطابق ملزم نے مدعی سمیت دو افراد کو مسقط بجھوانے کا جھانسہ دے کر ان سے پانچ لاکھ روپے ہتھیا لئے تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -