پنجاب یونیورسٹی شعبہ ابلاغیا ت کے سٹودنٹ ویک میں صوبائی وزیر رانا ارشداور سینئر صحافی سلمان غنی کی شرکت
لاہور( نامہ نگار) پنجاب یونیورسٹی شعبہ ابلاغیا ت کے سٹودنٹ ویک2016ء کے دوسرے روز مختلف مقابلوں میں معروف صوبائی وزیر رانا ارشد ،سینئر صحافی سلمان غنی ، گلوکارہ شازیہ منظور اور شعبہ اردوکے صدر ڈاکٹر محمد کامران نے شرکت کی۔
دوسرا دن اردو تقریری مقابلوں سے شروع ہوا ۔جس میں صوبائی وزیر رانا ارشد ،سینئر صحافی سلمان غنی ،اردو ڈیپارٹمنٹ کے صدر ڈاکٹر محمد کامران ،ڈائریکٹر آئی ۔سی۔ایس ڈاکٹر نوشینہ سلیم ، فیکلٹی ممبران اور طلبا وطلبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
مقابلے میں حصہ لینے والے طلبا نے ’’ ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ‘‘کے عنوان سے تقاریر کیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر رانا ارشد کا کہنا تھا کے نوجوان طلبا و طلبات کا جذبہ دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہوئی۔ اُنھون نے کہا کہ اگر ہر فرد اپنا اپنا حصہ ڈالے تو پاکستان کو ترقی کرنے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ تعلیمی اداروں میں ایسی تقریبات کا انعقاد بہت خوش آیند ہے ۔ سینئر صحافی سلمان غنی نے کہا کہ میں نے آج مقدر کے ستاروں کو سامنے بیٹھا دیکھا ہے ۔ اُنھوں نے موضوع اور طلبا کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے میڈیا کو مادر پدر آزاد نہیں بلکہ بین الاقوامی میڈیا کی طرح مُحب وطن ہونا چاہیے۔ اسکے بعد پنجابی ٹاکرے کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں پنجابی ادب کا معروف نام پروین ملک ،معروف گلوکارہ شازیہ منظور بطور اور شعبہ پنجانی پنجاب یونیورسٹی کے صدر سعید بھٹہ مہمان خصوصی تھے ۔طلبا وطلبات نے " ماں بولی پنجابی سے دوری کیوں " کے عنوان سے تقاریر کی ۔مہمان خصوصی پروین ملک کا کہنا تھا کے پنجابی زبان کی ترقی کے لئے بہت سا کام کرنے ضرورت ہے ۔ شازیہ منظوراور سعید بھٹہ نے پنجابی زبان اور پنجابی ادب کی اہمیت پر بات کی۔ تقریب کے اختتام پر گلوکارہ شازیہ منظور نے جادوئی آواز سے سماں باندھ دیا۔ سٹودنٹ ویک کے دوسرے روز مختلف کھیلوں کے مقابلے بھی جاری رے جن میں کرکٹ ،بیڈمنٹن ٹیبل ٹینس اور لڈو شامل تھے ۔ کل بروز جمعرات ثقافتی میلہ، جلسہ تقسیمِ انعامات اور صوفی نائٹ کا اہتمام کیا جائے گا۔