تاجروں کے حقو ق کیلئے ہمیشہ آواز بلندکی ہے،عمران بشیر

تاجروں کے حقو ق کیلئے ہمیشہ آواز بلندکی ہے،عمران بشیر
 تاجروں کے حقو ق کیلئے ہمیشہ آواز بلندکی ہے،عمران بشیر

  

لاہور (کامرس رپورٹر)انجمن تاجران ہال روڈ الخدمت گروپ کے سینئر وائس چیئرمین عمران بشیر نے کہا ہے کہ ہم نے تاجروں کے حقوق اور انکے مسائل حل کرنے کیلئے ہمیشہ آواز اٹھائی اور انکے مسائل کیلئے ہر فورم تک رسائی حاصل کی ہے اپنی اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے الخدمت گروپ تاجروں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرتا رہے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کو جب بھی کسی قسم کے مسئلے کا سامنا ہوا ، الخدمت گروپ ہال روڈ نے آگے بڑھ کر تاجروں کا ساتھ دیا اور انکے مسائل کے حل کیلئے حکومتی اور انتظامی فورم پر آواز اٹھائی اور مسائل کے حل میں بھرپور کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ تاجروں کا سب سے بڑا مسئلہ پارکنگ تھا جس پر انتظامیہ سے بات چیت کر کے اس مسئلہ کو بھی حل کر لیا گیا ہے بہت جلد ہال روڈ پر پارکنگ کیلئے پلازہ تعمیر کیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -