خوبصورت لاہور پراجیکٹ ، بس اسٹینڈ ز اور انتظار گاہوں کی منفرد ڈیزائنوں پر تعمیر کا فیصلہ

خوبصورت لاہور پراجیکٹ ، بس اسٹینڈ ز اور انتظار گاہوں کی منفرد ڈیزائنوں پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( جنرل رپورٹر)کمشنر لاہورڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے کہا ہے کہ کمشنر آفس کے خوبصورت لاہور فریم ورک کے تحت لاہور کی اہم شاہراہوں پر مسافر انتظارگاہوں کو خوبصورت نمونوں کے مطابق تعمیر کیا جائے گا جس سے اربن ٹرانسپورٹ کے انتظار میں کھڑے مسافروں کے لیے بیٹھنے کی سہولت، دھوپ و بارش سے بچاؤ کے ساتھ ساتھ جاذبِ نظر تعمیر میسر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے، ایل ٹی سی اور ڈیزائنرز تینو ں کے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوں گے۔ کمشنر لاہور ڈویژن کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جیل روڈ، فیروزپور روڈ، کینال روڈ، مین بلیوارڈ، پنجاب یونیورسٹی نیو روڈ، سمیت گلبرگ کی اندرونی سڑکوں ایم ایم عالم روڈ، گورو مانگٹ روڈ، محمود قصوری روڈ کے علاوہ گڑھی شاہو اور شادباغ میں بھی منفرد نمونوں کے مطابق مسافر انتظارگاہوں کو تعمیر کرنے کی تجاویز سامنے آئی ہیں۔ کمشنر لاہور ڈویژن نے کہا کہ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی اپنی ضروریات کے مطابق مسافر انتظار گاہوں کی لوکیشن دے گی۔کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ڈی جی پی ایچ اے، سی ای او ایل ٹی سی، بنالے فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن سمیت دیگر افسران سے شرکت کی۔