بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے پلاٹوں کی جعلسازی روک رہے ہیں،اقبال چنڑ

بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے پلاٹوں کی جعلسازی روک رہے ہیں،اقبال چنڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( اپنے خبر نگار سے) صوبائی وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ پلاٹوں کی جعل سازی ختم کر نے کے لئے بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے پلاٹس کی لین دین کی جا رہی ہے جبکہ کو آپریٹو کالج کو زرعی یونیو رسٹی سے الحاق ملنے کے بعدٹریننگ کرنے والوں کو یونیورسٹی کا ڈپلومہ جاری کیا جائے گا۔اس امر کا اظہار انہوں نے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں کوآپریٹو نظام کو بہت اہمیت حاصل ہے مگر بد قسمتی سے ملک میں اس کو اتنی اہمیت حاصل نہیں ہے۔مگرنئی حکمت عملی کے ذریعے اس کی افادیت اور اہمیت کو نئے انداز اور جدت پسندی سے متعارف کرایا جا رہا ہے جس کی بنا ء پر نچلی سطح سے کاشتکاروں میں اس کی اہمیت ا جاگر ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت مخالفین نے کوآپریٹو بنک کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ہوا ہے اس بنک نے جس تیزی سے ترقی کی منازل طے کیں وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھنے کے قابل ہیں۔آج زرعی سیکٹر میں یہ واحد بنک ہے جو کاشتکاروں کو معمولی شرائط پر قرضہ جات فراہم کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بنک فصل ربیع اور فصل خریف کے لئے سالانہ اڑھائی ارب روپے کے قر ضہ جات کا شتکا ر و ں کی ڈیمانڈ کے مطابق فراہم کر رہا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ کو آپریٹو بنک نے ا پنی 151 برانچوں کو کسٹمرز کے لئے آن لائن کر کے بنک ہسٹری میں تاریخ رقم کی ہے ۔