الیکشن میں غلط فیصلوں کی وجہ سے ملک اندھیروں میں ڈوب چکا ہے،میاں ایوب
لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے انکشافات کے بعد عوام اب مسلم لیگ (ن) کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ وہ اب بھی اخلاقیات کا مظاہرہ کرے گی یا نہیں دوسروں کو اخلاقیات کا درس دینے والے اس وقت خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
اگر یہی انکشاف پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے متعلق ہوئے ہوتے تو اب تک (ن) لیگ طوفان بدتمیزی برپا کر چکی ہوتی لیکن یہ ہمارے قائد آصف علی زرداری کی اعلی ٰ سیاسی بصیرت ہے کہ وہ (ن) لیگ کی غلطیوں کو بھی نظر انداز کردیتے ہیں اور جمہوریت کی خاطر انہیں سہارا دیکر گرنے سے بچا لیتے ہیں ۔