گرانفروشی کرنے پر مزید74افراد گرفتار 19چالان،21ہزار روپے جرمانہ

گرانفروشی کرنے پر مزید74افراد گرفتار 19چالان،21ہزار روپے جرمانہ

لاہور( جنرل رپورٹر) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 764مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر19 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ21,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،55مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر74افراد کو گرفتار کروایا گیا ۔جن میں سے16افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1