ڈینگی ایمرجنسی وارڈ میں عملہ 24 گھنٹے موجود رہے گا،پروفیسر خالد محمود

ڈینگی ایمرجنسی وارڈ میں عملہ 24 گھنٹے موجود رہے گا،پروفیسر خالد محمود

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر خالد محمود نے کہاکہ ڈینگی سیزن کے دوران جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ڈینگی کاؤنٹرز کا عملہ 24گھنٹے اپنی ڈیوٹی پر موجود رہے گاجبکہ یہ سہولت آؤٹ ڈور میں بھی صبح آٹھ بجے سے رات آٹھ بجے تک میسر ہو گی۔ پچھلے سال 2015کے دوران مجموعی طور پر 426ڈاکٹروں اور نرسوں کو 14تربیتی ورکشاپس کے ذریعے ڈینگی سے نمٹنے کی ٹریننگ دی گئی جس کے نہایت مثبت اثرات مرتب ہوئے ۔ تربیتی ورکشاپس کا یہ سلسلہ اس سال بھی جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پچھلے چار سالوں کے دوران جنرل ہسپتال سے ڈینگی کے تمام مریض صحت یا ب ہو کر گھروں کو گئے ہیں۔ ایل جی ایچ رواں سال کے دوران بھی اپنا یہ ریکارڈ قائم رکھتے ہوئے ڈینگی کے مرض کے قلع قمع میں اپنا کردار ادا کرے گا اس مقصد کیلئے ادارے میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں وہ ہسپتال کے کمیٹی روم میں ایک اعلی سطحی انتظامی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -