وزیر اعظم رائیونڈ کے گھیراؤ سے قبل ہی استعفیٰ دے دیں،عثمان حمزہ

وزیر اعظم رائیونڈ کے گھیراؤ سے قبل ہی استعفیٰ دے دیں،عثمان حمزہ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف یو تھ ونگ لاہور کے سابق صدر عثمان حمزہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم رائیونڈ کے گھیراؤ سے قبل ہی استعفیٰ دے دیں ورنہ عوام انکو گھر چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور کر دیں گے ۔اب حالات اسلام آباد والے دھرنے سے مختلف ہیں اور اس بار نواز شریف اور انکی کابینہ کو کوئی نہیں بچا سکتا ۔اگر عوام نے زبردستی نواز شریف سے استعفیٰ لیا تو وہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

اس لیے بہتر ہے کہ وہ خود ہی ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے اقتدار کسی اور کو سونپ دیں ۔اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ رائیونڈ کے گھیراؤکے لیے تحریک انصاف کے نوجوان پوری تیار ہیں اور عمران خان کے ایک اشارے کے منتظر ہیں ۔انکا کہنا تھا کہ جب دو ممالک کے وزیر اعظم مستعفی ہو سکتے ہیں تو پاکستان میں ایسی روایت کیوں نہیں پڑ سکتی ( ن) لیگ کے حکمرانوں کو عوام پر اب رحم کرنا چاہیے اور خود ہی چلے جانا چاہیے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -