جماعت اہلسنّت سودی نظام کے خلافتحریک چلائے گی ،علامہ ریاض شاہ
لاہور(خبر نگار خصوصی)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ جماعت اہلسنّت سودی نظام کے خلاف تحریک چلائے گی ۔ سودی نظام کے خلاف عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔
اور لٹریچر بھی تقسیم کی جائے گا۔ علماء ومشائخ سودی نظام کے خلاف خطبات دیں، سودی نظام اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کے مترادف ہے بیرونی طاقتیں آئین کی دفعہ 260ختم کروانا چاہتی ہیں ۔ آئین کی اس دفعہ میں مسلمانوں کی تعریف کی گئی ہے اور ختم نبوت پر ایمان ضروری قرار دیا گیا ہے۔ سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ معاشرے میں دہشتگردوں کے ظاہری و پوشیدہ حامی اب بھی موجود ہیں معاشرہ اخلاقی اعتبار سے انتشار اور خلفشار کا شکار ہو چکا ہے۔