داتا دربار میں محفل سماع،چیئرمین ریسلنگ ندیم پہلوان کی بطور مہمان خصوصی شرکت

داتا دربار میں محفل سماع،چیئرمین ریسلنگ ندیم پہلوان کی بطور مہمان خصوصی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( فیصل شامی) داتا دربار میں خصوصی محفل سماع ، چیئرمین پاکستان ریسلنگ ندیم پہلوان مہمان خصوصی تھے جنھوں نے اپنے وفد کے ہمراہ داتادربار حاضری بھی پیش کی اور اس موقع پر ملک و ملت کی سلامتی اور ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے بھی خصوصی دعا کی گئی اس موقع پر ندیم پہلوان نے پاکستان سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں حکومت کھیلوں کی بہتری کے لئے کوشاں ہے انکا کہنا تھا کہ ریسلنگ ہمارے ملک کا پسندیدہ کھیل ہے جسکی عالمی سطح پر پذیرائی کی ضرورت ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت ہمیں وسائل مہیا کرے تو ہم دنیا بھر میں ریسلنگ کے شعبے میں پاکستان کا جھنڈا بلند اور نام روشن کر سکتے ہیں۔