پاکستان کی معاشی بدحالی میں ملوث چہروں پرسے نقاب اترگیا،الطاف شاہد

پاکستان کی معاشی بدحالی میں ملوث چہروں پرسے نقاب اترگیا،الطاف شاہد

لاہور( جنرل رپورٹر)آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی چیف ایڈوائزر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی بدحالی میں ملوث چہروں پرسے نقاب اترگیا ۔ حکمرانوں نے چوری اورسینہ زوری سے جوپیسہ بچایااورچھپایاوہ ان سے ''پچایا '' نہیں جائے گا۔اب حکمرانوں کی کوئی فنکاری اورشعبدہ بازی انہیں احتساب سے نہیں بچاسکتی۔

چودھری محمدالطاف شاہد دوسروں کے میڈیا ٹرائل کرنے میں شریف برادران کاکوئی ثانی نہیں مگر اس بار حکمرانوں کودولت چھپانے اورٹیکس بچانے کی پاداش میں ہزیمت کاسامنا کرناپڑرہا ہے۔

حکمران خاندان کیلئے میاں شہبازشریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کامفت مشورہ غورطلب ہے۔انہوں نے کہا کہ جعلی اورکمزورحکومت انتہائی ہیوی ویٹ مالی سکینڈل کابوجھ برداشت نہیں کرسکتی ۔ میاں شہبازشریف کو پنجاب کے غیورعوام کوٹیکس کلچر کی ترغیبات دینے کی بجائے اپنے بڑے بھائی کوٹیکس نیٹ میں لے کرآناہوگا۔میاں نوازشریف کے پاس بہت پیسہ ہے جس سے وہ حکومت بچانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں مگر وہ اپنی عزت بچانے اورزندگی بھردوبارہ اقتدارمیں آنے کاخیال دل سے نکال دیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو محرومیاں دینے والے کوئی اورنہیں بلکہ ان کے حکمران ہیں جودن رات ناداراورمفلس عوام سے ہمدردی کاڈھونگ رچاتے ہیں۔ حکمران خاندان پہلے اپناحساب دے بعدمیں عمران خان سے حساب لے۔انہوں نے کہا کہ حکمران یادرکھیں وہ عقل کل اورعوام بیوقوف نہیں ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1