اورنج ٹرین منصوبے سے شہریوں کو آرام دہ سفری سہولیات ملیں گی،خرم روحیل

اورنج ٹرین منصوبے سے شہریوں کو آرام دہ سفری سہولیات ملیں گی،خرم روحیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ن) کے عہد حکومت کے عظیم الشان منصوبے اورنج ٹرین کے حوالے سے حلقہ این اے 124سے ممبر قومی اسمبلی الحاج شیخ روحیل اصغر کے دفتر میں ایک اہم اجلاس ہواجس میں حلقہ کے چیئرمین اور وائس چیئرمین شریک ہوئے۔ اجلاس میں صدر یوتھ ونگ لاہور خرم روحیل اصغر نے اورنج ٹرین کے بے شمار فوائد پر روشنی ڈالی، انھوں نے کہا اس منصوبہ سے لاتعداد شہریوں کو آسان، آرام دہ اور سستے سفر کی سہولت میسر آجائے گی ہمیں معلوم ہے مخالف سیاسی قوتیں اس منصوبہ پر بلا وجہ تنقید کرتی رہیں اور اس کو قومی خزانے پر بوجھ کہتی رہیں لیکن افسوس کہ انھوں نے غریب اور محنت کش طبقہ کو حاصل ہونے والی سہولت کو پیش نظر نہیں رکھا۔ اب یہ ٹرین ان مخالفین کی تنقید برائے تنقید کے رویے پر پانی پھیر دے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 17 اپریل سہ پہر 4:00 بجے ایک سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا جس کی صدارت شیخ روحیل اصغر کریں گے اور عوام الناس کو اورنج ٹرین کے فوائد اور اس کی تکمیل کے نتیجے میں لوگوں کو حاصل ہونے والی آسانیوں کے بارے میں آگاہ کریں گے۔ اس موقع پرچوہدری صغیر، امین ہیرا، مطلوب جٹ، نصیر جٹ، ملک سعید ، جہانگیر دُرانی، چاچو شرافت، میاں ساجد رؤف، خالد عزیز، چوہدری اشرف، حافظ اکرم گجر، طاہر مغل، ناصر بٹ، سلیم، وحید، میاں عاطف، میاں طاہر، محمد مشتاق و مسلم لیگی کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھیں۔